Skip to product information
1 of 10

Chand Humsafar - Akhtar Waqar Azeem

Chand Humsafar - Akhtar Waqar Azeem

Regular price Rs.1,020.00 PKR
Regular price Rs.1,200.00 PKR Sale price Rs.1,020.00 PKR
Sale Sold out

اپنی بات

دوسری جنگ عظیم کے بعد چرچل کے مخالفین ان کے بارے میں دو باتیں بہت زورشور سے کہتے تھے۔ ایک یہ کہ وہ ذہنی مریض ہیں اور دوسرے یہ کہ وہ نیم پاگل ہیں۔ چرچل نے اپنے ان نقادوں میں سے کچھ کو گرفتار کروا دیا۔سب طرف شور مچ گیا۔ بات بڑھ گئی ۔ کہا گیا چرچل میں برداشت کی کمی ہے۔ ان سے جواب مانگا گیا تو انہوں نے اپنی مختصر سی تقریر میں کہا، میں نے جو گرفتاریاں کروائی ہیں وہ اس لئے نہیں ہیں کہ ان لوگوں نے میری مخالفت کی ہے بلکہ یہ اس لئے ہیں کہ ان لوگوں نے ایک قومی راز سب پر افشاء کر دیا۔ تالیوں کی گونج میں بات ختم ہوگئی۔

مجھے یہ واقعہ پڑھ کر ہمیشہ خیال آتا ہے کہ کسی بھی بات کو دیکھنے کا اپنا اپنا انداز ہوتا ہے۔ اچھائی برائی کی تمیز خود آپ کی سوچ کرتی ہے۔

چند ہم سفر میں شامل خاکے لکھتے وقت میرے ذہن میں دو باتیں تھیں، پہلی یہ کہ ان شخصیات کے حوالے سے پاکستان میں ٹیلی وژن کی تاریخ کے بعض روشن پہلوؤں کو یاد کیا جائے اور دوسرے یہ کہ ان ہنستے مسکراتے لوگوں کی زندگی کے شگفتہ واقعات پڑھ کر آپ کے چہروں پر مسکراہٹ بکھر جاۓ ۔

اگر یہ کتاب پڑھتے ہوۓ آپ کو کچھ نئی باتیں معلوم ہوئی ہوں یا آپ مسکرا دیئے ہوں تو میں سمجھوں گا کہ میں اپنے مقصد میں کامیاب ہوا۔

 

اختر وقار عظیم

 

Title: Chand Humsafar - چند ھم سفر
Author: Akhtar Waqar Azeem
ISBN: 9693533518
Subject: Character Sketches, Memoirs, Biography, Biographical Essays
Language: Urdu
Number of Pages: 272
Year: 2021

View full details

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)